پاک زمبابوے سیریز ، فاسٹ باؤلرز کا انتخاب درد سر بن گیا

عرفان ، وہاب ، راحت اور احسان عادل فٹنس مسائل سے دوچار ، نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کے امکانات روشن جادوگر سپنر سعید اجمل کے ڈراپ کیے جانے کا امکان

پیر 18 مئی 2015 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلرز کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے لیے درد سر بن گیا ، سلیکشن کمیٹی کی کوچ وقار یونس ، اظہر علی ، شاہد آفریدی سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں 6 سال کے انتظارکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز زمبابوین ٹیم کے لاہور پہنچنے پر ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک زمبابوے سیریز کے لیے فاسٹ باوٴلرز کی سلیکشن درد سر بن گئی ، محمد عرفان ، احسان عادل ، وہاب ریاض ، راحت علی ، فٹنس مسائل کا شکار ہیں جبکہ انور علی کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی سپر ایٹ کے پرفارمرز پر مہربان ہوگی ، زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ کچھ پرانے چہروں کی واپسی بھی یقینی ہوگئی ، کپتان اور کوچ وقار یونس سے بھی ناموں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی نظر انداز کیے جانے والے شعیب ملک اور عمر اکمل کی واپسی ہو سکتی ہے جبکہ جادوگر سپنر سعید اجمل کے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری ملتے ہی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 17:26:03