آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کھیل کے قوانین میں نئی ترامیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2015 22:15

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کھیل کے قوانین میں نئی ترامیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے گئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کھیل کے قوانین میں نئی ترامیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر انیل کمبلے کی زیر صدارت ممبئی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کھیل کے قوانین میں نئی ترامیم کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھیل کے قوانین میں ایسی ترامیم لائی جائیں گی جس سے بیٹسمن اور باوَلر کے درمیان توازن پیدا ہو پائے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 اوورز کے میچ میں بیٹنگ پاور پلے کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ فیلڈنگ پابندیوں میں اہم تبدیلیاں کی جائیں گی جس کے مطابق پہلے دس اوورز میں 2 فیلڈرز کو دائرے سے باہر، اگلے 30 اوورز میں 4 فیلدرز کو دائرے سے باہر اور آخری دس اوورز میں 5 فیلڈرز کو دائرے سے باہر رکھنے کی اجازت ہو گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ میں ہر قسم کی نو بال پر فری ہٹ دینے کی بھی اجازت دے دی جائے گی۔ اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ کو 5 کی بجائے 4 روز تک محدود کرنے اور رات کو مصنوعی روشنی میں کروانے کے حوالے سے بھی غور و فکر کیا گیا تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 22:15:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :