پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز ‘گاڑیوں کی پارکنگ اور شائقین کرکٹ کے لئے متبادل روٹ پلا ن جاری

پیر 18 مئی 2015 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء) ضلعی حکومت نے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے موقع پر حفاظتی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کے پیش نظرمتبادل روٹ پلا ن مرتب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ جن شائقین کے پاس گیٹ نمبر 7-5-4-3-2کے ٹکٹ ہوں گے وہ سنٹر پوائنٹ (مین بلیو وارڈ گلبرگ)سے قذافی سٹیڈیم کی طرف جانے والے راستہ کو استعمال کرتے ہوئے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کالج میں گاڑی پارک کرنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے یا فیروز پور روڈ پر واقع فیفا ہاؤس کے گیٹ سے قذافی اسٹیڈیم میں جاسکیں گے جسکے لئے وہ پنجاب اسٹیڈیم کے اطراف موجود پارکنگ میں گاڑی پارک کرسکیں گے ۔

جن شائقین کے پاس گیٹ نمبر 8-9-10-11-12کے ٹکٹ ہوں گے وہ لبرٹی پلازہ یا لبرٹی پارکنگ میں گاڑی پارک کرکے قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے ۔وی آئی پی ٹکٹ رکھنے والے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے فیفا ہاؤس کا گیٹ استعمال کریں گے ۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے لبرٹی مارکیٹ گلبرگ اور فیرو ز پور روڈ کی جانب واقع مرکزی گیٹ عام ٹریفک کے لے بند رہیں گے ۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 23:35:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :