زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا با ضابطہ اعلان

منگل 19 مئی 2015 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء)زمبابوے کیخلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے، شعیب ملک اور محمد سمیع کی واپسی ، ڈومیسٹک ٹی ٹو ئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے نعمان انور بھی ٹیم میں شامل جبکہ سہیل تنویر اور سعید اجمل کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ قومی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی (کپتان) ، سرفراز احمد (نائب کپتان) شعیب ملک ، محمد حفیظ، محمد سمیع، سرفراز احمد، احمد شہزاد، مختار احمد، عمراکمل، محمد رضوان ، حماد اعظم، عماد وسیم، بلاول بھٹی، وہاب ریاض اور انور علی شامل ہیں۔

پاکستان کی یہ 15رکنی کرکٹ ٹیم زمبابوبے کے کیخلاف 22اور 24مئی کو ہونیوالے 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئی۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 13:36:16