زمبابوے کا دورہ پاکستان ، سپورٹس بورڈ پنجاب کا سکیورٹی کنٹرول روم آپریشنل کردیا گیا

منگل 19 مئی 2015 14:08

زمبابوے کا دورہ پاکستان ، سپورٹس بورڈ پنجاب کا سکیورٹی کنٹرول روم آپریشنل کردیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم سپورٹس بورڈ پنجاب کے سیکیورٹی کنٹرول روم کو آپریشنل کردیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے میڈیا کو سیکیورٹی کنٹرول روم کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین برس قبل نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی ایک چیلنج تھا ، اس کیلئے سینٹرل کنٹرول روم کا منصوبہ بنایا گیا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی کیلئے 79سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25کیمرے لگائے ہیں اس طرح سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پورے کمپلیکس کی سکیورٹی کی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 14:08:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :