دورہ زمبابوے :نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا کنٹرول سکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا

منگل 19 مئی 2015 15:18

دورہ زمبابوے :نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا کنٹرول سکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء)زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا کنٹرول سکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں سے خفیہ آنکھ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاک زمبابوے سیریز کے دوران 69 کیمروں سے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل ان کیمروں سے کسی بھی اسٹینڈ پر موجود تماشائیوں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکیں گے۔فول پروف سکیورٹی کیلئے وقتا فوقتا فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ہنگامی صورتحال میں ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 15:18:20