زمبابوے 6سال میں قذافی سٹیڈم میں قدم رکھنے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم بن گئی

منگل 19 مئی 2015 16:26

زمبابوے 6سال میں قذافی سٹیڈم میں قدم رکھنے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم بن گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کی قومی ٹیم قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں قذافی سٹیڈیم لایا گیا ہے اور اس موقع پر علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرگے گی اور مہمان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبھرا ہیڈ کوچ ڈیوواٹمور کے ہمراہ پریس کانفرنس کر یں گے۔واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم چھ سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم ہے اور پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22مئی کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 16:26:33