پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی ،پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ نایاب

منگل 19 مئی 2015 18:24

پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی ،پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ نایاب

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) زمبابوے کی ٹیم کی ملک میںآ مد کے بعد پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آگئی ہے اور شائقین کرکٹ نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنی فیملی کیلئے معروف پاکستانی کنفیکشنرزکی فوڈ چین سے ٹکٹ خریدتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے 22مئی کو ہونے والے پہلے میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں اور لاہور میں ٹکٹوں کی فروخت کے مختلف مراکز پر بھی شائقین کرکٹ ٹکٹ کو نہ مل رہے ہیں ۔جن شائقین کو ٹکٹ ملے ہیں وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 18:24:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :