پاکستان اور کوریا کے درمیان دوسرا ہاکی میچ 3-3 گولز سے برابر،محمدکاشف، عمربھٹہ اور وقاص شریف نے ایک، ایک گول کیا

بدھ 20 مئی 2015 22:17

پاکستان اور کوریا کے درمیان دوسرا ہاکی میچ 3-3 گولز سے برابر،محمدکاشف، عمربھٹہ اور وقاص شریف نے ایک، ایک گول کیا

سیئول ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ چار میچوں کی سیریز میں کوریا کی 1-0 کی برتری برقرار ہے۔ کوریا نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو انچیون، کوریا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ 3-3 گول برابری پر ختم ہوا۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمدکاشف علی، عمر بھٹہ اور وقاص شریف نے گول سکورز کئے۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 22:17:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :