برطانوی شہزادہ ولیم خواتین فٹ بالرز سے ملنے گرائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات مئی 13:14

برطانوی شہزادہ ولیم خواتین فٹ بالرز سے ملنے گرائونڈ میں پہنچ گئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) شہزادہ ولیم برطانیہ کی خواتین فٹ بال ٹیم سے ملنے پہنچ گئے ۔ برطانوی خواتین کی فٹ بال آئندہ ہفتے میچز کھیلنے کے لیے کینیڈا روانہ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنس ولیم جو فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں ، ان سے ملاقات کی غرض سے سٹیفرڈ شائر میں واقع ان کے ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے ۔ خواتین کھلاڑیوں نے پرنس ولیم کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ اس موقع پر ٹیم کی جانب سے ننھی شہزادی کے لیے ٹی شرٹ کا تحفہ بھی دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 13:14:07

Your Thoughts and Comments