پاک زمبابویٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل لاہور میں ہوگا

جمعرات 21 مئی 2015 21:56

پاک زمبابویٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل لاہور میں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانیوالی دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہونگے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تمام گیٹ شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ لہٰذا شائقین کرکٹ اور دیگر عملہ جس نے سٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے ہیں‘ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ سٹیڈیم میں 6 بجے سے قبل آ جائیں تاکہ اس کے بعد ان کو مایوسی کا شکار نہ ہونا پڑے ۔

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 21:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :