مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق کی پی ایس ایل میں بھی اینٹری

ایمرجنگ کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹگری میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جنوری 2025 16:48

مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق کی پی ایس ایل میں بھی اینٹری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کے بیٹے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگری میں شامل کرلیا گیا۔ 
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 سالہ سابق کپتان مصباح الحق کے صاحبزادے اور انڈر 19 کرکٹر فہام الحق کو پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 
ایمرجنگ کیٹیگری میں مقامی کھلاڑیوں کی انتہائی متوقع فہرست کی نقاب کشائی کی، جس میں حنین شاہ، عبید شاہ، انڈر 19 کپتان سعد بیگ اور شمائل حسین کئی قابل ذکر نام شامل ہیں۔ 
نسیم شاہ کے بھائیوں نے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے تیسری بار ٹرافی جتوائی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا ایڈیشن اپریل اور مئی میں شیڈول ہوگا۔                                                                           
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 16:48:28