پاکستان آنا بہت اچھا تجربہ ہے‘ گراؤنڈ میں موجود شائقین میچ سے بہت لطف اندوز ہوئے‘ ہم اچھا کھیلے لیکن پاکستان کے اوپنرز نے ہم سے میچ چھین لیا‘ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار تھی ‘زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا کی بات چیت،مختیار اور شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 142 رنز بناکر دنیا بھر کویہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے دیوانے ہیں‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا کریڈٹ چیئرمین اور انتظامیہ کو جاتا ہے‘ پاکستان کے میدانوں میں شادی ہالوں کی بجائے کرکٹ ہونے لگی ہے‘پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی میچ کے بعد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں بات چیت

ہفتہ 23 مئی 2015 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے کہ پاکستان آنا بہت اچھا تجربہ ہے، گراؤنڈ میں موجود شائقین میچ سے بہت لطف اندوز ہوئے‘ ہم اچھا کھیلے لیکن پاکستان کے اوپنرز نے ہم سے میچ چھین لیا‘ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار تھی جبکہ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مختیار اور شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 142 رنز بناکر دنیا بھر کویہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے دیوانے ہیں‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا کریڈٹ چیئرمین اور انتظامیہ کو جاتا ہے‘ پاکستان کے میدانوں میں شادی ہالوں کی بجائے کرکٹ ہونے لگی ہے‘شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میچ دیکھنے میدان میں آئے، اس سے پوری دنیا میں اچھا تاثر گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو 6 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے تاریخی یادگارلمحات میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دیدی۔ میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے کہا کہ ہم اچھا کھیلے لیکن پاکستان کے اوپنرز نے ہم سے میچ چھین لیا، اچھا گراؤنڈ تھا اور وکٹ بھی اچھی تھی،پاکستان آنا بہت اچھا تجربہ ہے، گراؤنڈ میں موجود شائقین میچ سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مختیار اور شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 142 رنز بنائے، دنیا بھر میں یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے دیوانے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا کریڈٹ چیئرمین اور انتظامیہ کو جاتا ہے، پاکستان کے میدانوں میں شادی ہالوں کی بجائے کرکٹ ہونے لگی ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور شائقین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو میچ دیکھنے میدان میں آئے، اس سے پوری دنیا میں اچھا تاثر گیا۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 00:05:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :