وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کر لیا …ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے مختار احمد جارحانہ بلے بازی ‘مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے، جارحانہ بلے بازی ‘45 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز ‘ 26 گیندوں پر نصف سنچری ‘ 12 چوکے اور 3 چھکے لگا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا

ہفتہ 23 مئی 2015 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کر لیا کے مصداق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے مختار احمد جارحانہ بلے بازی کی بدولت پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

(جاری ہے)

جارحانہ بلے بازی کی بدولت محض 45 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز ‘ 26 گیندوں پر نصف سنچری ‘ 12 چوکے اور 3 چھکے لگا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ جمعہ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اولین انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں سیالکوٹ سٹالنز کے جارح مزاج بلے باز مختار احمد نے اپنی بیٹنگ سے تماشائیوں کے دل موہ لئے۔ مختار احمد نے ڈیبیو میچ میں 45 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 00:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :