فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی ، بھارت نے پاکستان کو 109 رنز سے شکست دے دی

اتوار 12 جنوری 2025 22:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2025ء) فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 109 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ ، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی فزیکل ڈس ایبلڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، نکھل منہاس نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، وکرانت کینی 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، پاکستان کی جانب سے واکف شاہ نے دو جبکہ عبداللہ اعجاز اور مومن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 12.2 اوورز میں 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عبدالخالق 13 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، بھارت کی جانب سے ماجد نے تین جبکہ جتیندر اور نریندر نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 12/01/2025 - 22:10:10

متعلقہ عنوان :