ملک میں پاور لفٹنگ کا کھیل دن بدن ترقی کر رہا ہے، ارشد خان ترک

اتوار 12 جنوری 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2025ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد خان ترک نے کہا ہے کہ ملک میں پاور لفٹنگ کا کھیل دن بدن ترقی کر رہا ہے اور ملک میں پاور لفٹنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں پاور لفٹنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ارشد خان نے کہا کہ پاکستانی پاور لفٹنگ کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر متعدد میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔ ارشد خان ترک نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی پاور لفٹنگ کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد ان مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2025 - 22:20:10

متعلقہ عنوان :