بیرون ملک کمنٹری کی آفرز تھیں ،پاکستان کی خاطر ٹھکرادیا،رمیز راجہ

ہفتہ 23 مئی 2015 19:15

بیرون ملک کمنٹری کی آفرز تھیں ،پاکستان کی خاطر ٹھکرادیا،رمیز راجہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاک زمبابوے سیریز کے موقع پر بیرون ملک کمنٹری کیلئے بہت آفرز تھیں لیکن انہوں نے ان سب کو ٹھکرا دیا کیونکہ پاکستان میں ایک لمبے عرصے کے بعد کوئی ٹیم آرہی تھی اور وہ یہ تاریخی موقع ضائع نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر کمنٹری کریں اور اپنے لوگوں کے ساتھ یہ وقت گزاریں۔

انہوں نے عوام کے جوش و خروش کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہیں یہ سب بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ رمیز راجہ ان چند کمنٹیٹرز میں سے ہیں جن کی کرکٹ کمنٹری کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں بھاری معاوضہ بھی ملتا ہے۔رواں سیزن میں وہ آئی پی ایل میں بھی کمنٹری کررہے تھے لیکن انہوں نے وہاں کمنٹری کرنے کی بجائے پاکستان اور زمبابوے کے میچوں میں کام کرنے کو فوقیت دی اور قوم کے دل جیت لئے۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 19:15:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :