` اسلام آباد ، چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ کا فائنل آج پاک آرمی اور ایئرفورس کے مابین کھیلا جائے گا `

ہفتہ 23 مئی 2015 20:55

` اسلام آباد ، چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ کا فائنل آج پاک آرمی اور ایئرفورس کے مابین کھیلا جائے گا `

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں پاک آرمی اور ایئرفورس نے فائنل کے لئیے کوالیفائی کر لیا ہے،فائنل میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا ،سیمی فائنلز مقابلوں میں سندھ اور واپڈا کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا سیمی فائنل آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے آرمی نے 25 کے مقابلے 31گولوں سے جیت کر فائنل کے لئیے رسائی حا صل کر لی۔

آرمی کی طرف سے نواب علی اور محمد زاہد نے عمدہ کھیل پیش کیا۔دوسراسیمی فائنل ائیر فورس اورسندھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے ائیر فورس نے27کے مقابلے 41گولوں سے جیت کر فائنل کے لئیے رسائی حا صل کر لی۔ ائیر فورس کی طرف سے محمد اختر اور پریم شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں محسن خالد ، سابق چےئرمین آئیسکواور اسلام آباد چیمبر و کامرس مہمان خصوصی تھے ام موقع پر بریگیڈیر غلام جیلانی، ملک سمین خان اور مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔

۔ ان میچوں کو مقبول احمد، انوار احمد، شازیہ یوسف، عائشہ، آفتاب اقبال، شاہد امین، جمال الدین، فرحان علی، محمد ارشد، خالد پرویز اور خالد نواز نے سپروائز کیا ۔ فائنل میچ آرمی اور ائیر فورس کے مابین کھیلا جائے گا تیسری پوزیشن کا میچ سندھ اور واپڈا کے مابین (اتوار کو ) کھیلا جائے گا ۔بزمی `

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 20:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :