چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا

بدھ 22 جنوری 2025 19:55

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی، شاداب خان کو وڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انگلینڈ کے فل سالٹ بھی ساتھ ہیں۔ویڈیو میں مذکورہ تینوں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای (ریسلنگ) کی طرح کا اسٹائل دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے آغاز پر شاہین اور شاداب کو ٹرافی کے خفیہ طریقے سے حصول کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/01/2025 - 19:55:07

متعلقہ عنوان :