آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیا پرومو جاری کردیا

بدھ 22 جنوری 2025 20:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیا پرومو جاری کر دیا۔بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر شاداب خان کے ساتھ بھارت کے ہردیک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران سخت مقابلے کی بات کرتے اور ٹرافی تک پہنچنے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ پرومو چیمپئنز ٹرافی کی تشہیر کے لیے بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2025 - 20:50:03