سرسبز چمن ٹورنامنٹ سپورٹس میں جوانوں کے لیے ایک اچھا پیغام ہے ، ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی

بدھ 22 جنوری 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شجر کاری مہم میں سرسبز چمن کیلئے ون ملین درختوں کا ہدف مقرر کیا ہے جس کیلئے عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں چمن میں سرسبز چمن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور چمن میں پہلی بار (IRC)کے طرف سے صادق کرکٹ گراونڈ میں کل 23 جنوری کو بوقت 11:30 بجے دن ڈپٹی کمشنر چمن سرسبز چمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرسبز چمن ٹورنامنٹ سپورٹس میں جوانوں کے لیے ایک اچھا پیغام ہے کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہوئے اپنے فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے تمام منفی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو بچائیں گے اور محنت اور مستقل مزاجی اور ٹیم ورک کے عادی بن جائیں گے اور کھلاڑیوں کا اپنے زور بازو پر اعتماد پیدا ہوگا اور زندگی کے تمام مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اس میں عزم پیدا ہو گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سرسبز چمن ٹورنامنٹ میں چمن شہر کے مختلف ٹیمز سرسبز چمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 22/01/2025 - 23:00:03

متعلقہ عنوان :