ٹی 20سیریز : مختار احمد 145رنزکے ساتھ ٹاپ سکور ر رہے

پیر 25 مئی 2015 14:43

ٹی 20سیریز : مختار احمد 145رنزکے ساتھ ٹاپ سکور ر رہے

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)) پاکستان اور زمبابوے کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے 2-0سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

سیریز میں بیٹنگ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے سب سے زیادہ رنز پاکستان کے بلے باز مختار احمد نے بنائے۔ انہوں نے 2 میچوں کی دو اننگ میں 72.50 کی اوسط سے 145رنز بنائے جس میں ان کا ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ سکور 83 تھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 18 چوکے اور 4 چھکے لگائے

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:43:31