پاکستانی سرزمین پر بہترین اوسط ، نعمان علی نے عبدالقادر اور ثقلین مشتاق جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

نعمان علی اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 18 میچز میں 26.49 کی اوسط سے 73 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جنوری 2025 21:25

پاکستانی سرزمین پر بہترین اوسط ، نعمان علی نے عبدالقادر اور ثقلین مشتاق جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2025ء ) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی پاکستانی سرزمین پر کم از کم 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے سپنرز میں دوسری بہترین اوسط کے مالک بن گئے ہیں۔ 
38 سالہ نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 39 رنز کے عوض 5 اور دوسری اننگز میں 42 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

نعمان علی اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 18 میچز میں 26.49 کی اوسط سے 73 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ پاکستانی سرزمین پر انہوں نے 25.18 کی عمدہ اوسط سے 50 شکار کیے ہیں جو پاکستانی میدانوں میں کسی بھی ملکی سپنر کی دوسری بہترین اوسط ہے۔

 
اس فہرست میں پہلا نمبر سابق لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم کا ہے جنہوں نے ملکی میدانوں میں 29 میچز میں 25.15 کی اوسط سے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ 
آنجہانی ’گگلی ماسٹر‘ عبدالقادر 40 میچز میں 26.49 کی اوسط سے 168 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسرے، ثقلین مشتاق 19 میچز میں 29.22 کی اوسط سے 77 وکٹیں لیکر چوتھے جب کہ سابق آف سپنر توصیف احمد 22 میچز میں 29.50 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔                                                                                          
وقت اشاعت : 24/01/2025 - 21:25:19