ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے صرف 1 فاسٹ باولر قومی ٹیم کا حصہ ہو گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2025 22:30

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے صرف 1 فاسٹ باولر قومی ٹیم کا حصہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے کل بروز ہفتہ کو مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی سپنرز پر ہی زیادہ انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ کاشف علی اس میچ میں پاکستان کے واحد تیز گیند باز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہفتہ 25 جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 11 رکنی ٹیم میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حریرہ، کامران غلام، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا ہے۔ یوں پاکستان 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باولر کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2025 - 22:30:03

متعلقہ عنوان :