کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا

گزشتہ 5 پی ایس ایل سیزنز میں سب سے بدترین کارکردگی دکھانے والے گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسرے سال ٹیم کا کپتان تبدیل کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جنوری 2025 00:18

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا، گزشتہ 5 پی ایس ایل سیزنز میں سب سے بدترین کارکردگی دکھانے والے گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسرے سال ٹیم کا کپتان تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ 5 سیزنز کے دوران مسلسل ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 1 ویں سیزن کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں کو چند روز قبل اس وقت سرپرائز دیا جب سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے ہی نکال دیا گیا، بعد ازاں انہیں پلیئرز ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ اب اطلاعات کے مطابق ٹیم کے کوچ شین واٹس کی عدم دستیابی کے باعث سرفراز احمد کو ٹیم کا کوچ تعینات کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینیجمنٹ نے گزشتہ سال سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد اس سال دوبارہ ٹیم کا کپتان تبدیل کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے10ویں ایڈیشن کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت 29سالہ سعود شکیل کے سپرد کی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے کپتان سرفراز احمد تھے ، جنہوں نے 2016ء سے 2023ء کے دوران کھیلے گئے پی ایس ایل ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ جبکہ 2024ء میں کھیلے گئے 9 ویں پی ایس ایل سیزن میں کپتانی کے فرائض رئیلی روسو نے نبھائے تھے۔ جبکہ رواں سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ پھر ایک نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
                                        
وقت اشاعت : 25/01/2025 - 00:18:45