بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: فارچیون باریشال نے سلہٹ سٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 26 جنوری 2025 17:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فارچیون باریشال نے فہیم اشرف کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت سلہٹ سٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سٹرائیکرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ فہیم اشرف نے 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ باریشال نے 117 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

تمیم اقبال نے نصف سنچری بنائی ۔ فہیم اشرف کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 33 ویں میچ میں سلہٹ سٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ احسن بھٹی 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑی میدان بدر کیے۔ محمد نبی اور جیمز فلر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں فارچیون باریشال نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ تمیم اقبال نے 52 اور مشفق الرحیم نے 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
وقت اشاعت : 26/01/2025 - 17:10:02

متعلقہ عنوان :