آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 26 جنوری 2025 17:30

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ۔ سومیا اختر 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔ وشنوی شرما نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں بھارت ویمن انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 7.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گونگادی تریشا نے 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وشنوی شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 26/01/2025 - 17:30:02