پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیون املاچ

اتوار 26 جنوری 2025 18:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز ٹیون املاچ نے کہا ہے کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں،پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ٹیون املاچ نے کہا کہ بہت چیلنجگ پچ ہے،ہم پر اعتماد تھے اپنے ڈیفنس پر بڑی شاٹس بھی کھیلیں،ہم نے تین اننگز یہاں کھیلیں اور سیکھا،سیکھنے سے ہی چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو جلدی آؤٹ کرلیں،پچ پر گھاس نہیں ہے اور ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں بال زیادہ اسپن ہوتی ہے،ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں،ہم میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/01/2025 - 18:50:03

متعلقہ عنوان :