انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 ، دبئی کیپیٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 26 جنوری 2025 19:30

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ دبئی کیپیٹلز نے 204 رنز کا بڑا ہدف گلبدین نائب اور شائی ہوپ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گلبدین نائب نے 80 اور شائی ہوپ نے ناقابل شکست 74 رنز بنائے ۔

گلبدین نائب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے بیسویں میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے ۔ چارتھ اسلانکا نے 38 گیندوں پر 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ۔ کپتان سکندر رضا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں دبئی کیپیٹلز نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ شائی ہوپ اور گلبدین نائب نے دوسری وکٹ میں 135 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ گلبدین نائب نے 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے جبکہ ہوپ نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بنائے ۔
وقت اشاعت : 26/01/2025 - 19:30:01

متعلقہ عنوان :