ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، چندر پال کو ڈراپ کر دیا گیا

پیر 25 مئی 2015 22:41

ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، چندر پال کو ڈراپ کر دیا گیا

اینٹیگا ۔ 25مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، سینئر بلے باز شیونارائن چندر پال کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز کو ٹریننگ کیمپ میں شامل نہ کئے جانے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے چندرپال کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی ناقص رہی جس کی وجہ سے انہیں ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹریننگ کیمپ میں دیوندرا بشو، جرمائن بلیکووڈ، کریگ براتھویٹ، ڈیرن براوو، شینن گیبریئل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، ویراسیمی پرموئل، دنیش رامدین، کیمار روچ، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 22:41:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :