ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے شیو چندرپال کی خدمات قابل تحسین ہیں، کلائیو لائیڈ

منگل 26 مئی 2015 12:15

ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے شیو چندرپال کی خدمات قابل تحسین ہیں، کلائیو لائیڈ

اینٹیگا۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ شیو نارائن چندر پال کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں تاہم مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ 40 سالہ چندر پال کو انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کلائیو لائیڈ نے کہا کہ شیو نارائن چندر پال کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، دو دہائیوں سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی فارم اور گزشتہ میچز میں خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کیا جا سکے۔ شیونارائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں 51.37 کی اوسط سے 11867 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز ہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 12:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :