چیلسی کے مداحوں کا انگلش پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر جشن

منگل 26 مئی 2015 14:56

چیلسی کے مداحوں کا انگلش پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر جشن

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) برطانوی فٹ بال کے مداح چیلسی کی انگلش پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر سٹرکو ں پر نکل آئے ۔ چیلسی کے ہزاروں شائقین نے ٹیم کی فتح پر زبردست جشن منایا اوراپنےہیروز کا والہانہ استقبال کیا ۔ چیلسی کے کھلاڑیوں بس کی چھتوں کے اوپرکھڑے ہوکرپریمیئر لیگ ٹرافی اٹھائے شائقین کی داد کا جواب دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیم کے منیجر جوز مورہینو نے کہا کہ تمام شائقین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ چیلسی کی ٹیم سے محبت کرتے ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ سیزن میں بھی چیلسی چیمپئن بننے ۔چیلسی نے لیگ کے آخری میچ میں سندرلینڈ کیخلاف 1-3 سے کامیابی اپنے نام کی ۔ چیلسی نے پانچویں بار پریمیئر لیگ چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ چیلسی نے کیپٹل ون کپ میں ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کیخلاف 0-2 سے فتح حاصل کی تھی ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 14:56:07