پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

منگل 26 مئی 2015 15:34

پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وکٹ دیکھ کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیاد ہ سکور کرکے زمبابوے کو پریشر میں لائیں۔انکامزید کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنے ملک کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور یہ انکے لیے جذباتی مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبھرا کا کہنا تھا کہ ون ڈے کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی 2سال اور حماد اعظم کی 3سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، حارث سہیل،اسد شفیق،سرفراز احمد، محمد سمیع، انور علی، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم میں ہیملٹن مساکاڈزا، کریگ ایروائن، کرسٹوفر ایمپوفو، ماٹمبامی، پنینگارا، سباندا،اتسیا،ویٹوری اور ولیمز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 15:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :