- Home
- Sports
- News
- سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کے بعد خزانہ بھرنے میں وقت لگے گا : محسن نقوی
سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کے بعد خزانہ بھرنے میں وقت لگے گا : محسن نقوی
13 ارب میں 3 سٹیڈیمز اور ہیڈ آفس کی بلڈنگ بنی ، پنڈی سٹیڈیم کے سٹرکچر میں مسائل آئے ہیں، اگلے 8، 10 ماہ میں پنڈی اسلام آباد میں نیا برینڈ نیو سٹیڈیم بنائیںگے : چیئرمین پی سی بی
ذیشان مہتاب
ہفتہ 1 فروری 2025
15:33

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیے جانے والے سٹیڈیمز پر آنے والی لاگت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جو خرچہ ہوا ہے اس کو برابر کرنے میں وقت لگے گا، بہت سارے اور لوگوں کے خواب بھی ٹوٹے ہیں، ان کا خیال تھا سٹیڈیمز کے لیے کام مکمل نہیں ہو گا اور ایونٹ کہیں اور منتقل ہو گا۔
محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 ارب میں 3 سٹیڈیمز اور ہیڈ آفس کی بلڈنگ بھی تھی ، پنڈی سٹیڈیم کے سٹرکچر میں مسائل آئے ہیں، اگلے 8 سے 10 ماہ میں پنڈی اسلام آباد میں نیا برینڈ نیو سٹیڈیم بنائیں گے، کرکٹ بورڈ آزاد ہے، حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا نہ گرانٹ لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کا اللہ بھلا کرے، باہر والی جگہ کو ری ڈیزائن کریں گے۔
(جاری ہے)
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بورڈ کو دعوت نامہ دیا، آئی سی سی چیئرمین کو بھی دیا ہے، کافی سارے مہمان پاکستان آرہے ہیں ، کپتانوں کی پریس کانفرنس نے آئی سی سی نے کوار ڈی نیٹ کرنا تھا، کچھ ٹیمیں آخری ٹائم پرآرہی ہیں، کچھ دو سے 4 روز قبل آئیں گی ، چھوٹا موٹا کام 7 روز میں ہو جائے گا، باہر بھی نیا ماحول نظر آئے گا، سٹیڈیم کا نام ابھی تبدیل نہیں کر رہے، قذافی اسٹیڈیم اور ایک دو اور اسٹیڈیم ہیں ان کے نام پر ٹینڈر کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/02/2025 - 15:33:58
متعلقہ عنوان :

Tri Nation Series 2025

ICC Champions Trophy 2025

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی تھرو بال چیمپئن شپ 16فروری سے سکھر میں شروع ہو گی
-
پاکستان کو ایک اور فائنل میں شکست
-
انٹر ریجنل ہاکی کپ 19 فروری سے شروع ہوگا
-
دنیائے کرکٹ کے 8 بڑے نام چیمپئنز ٹرافی سے باہر، ٹورنامنٹ کا رنگ پھیکا پڑ گیا
-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کی کرکٹ ٹیم ناقابل شکست
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بابر اعظم کیلئے بری خبر