آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 242 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 1 فروری 2025 17:42

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 242 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
گال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 242 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ عثمان خواجہ کو ڈبل سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 654 رنز کے جواب میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

دنیش چندیمل 72 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ میتھیو کوہنیمن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سری لنکا کی ٹیم فالو آن کے بعد بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ جیفری وینڈرسے 53 اور اینجلو میتھیوز 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ میتھیو کوہنیمن اور نیتھن لائن نے چار ، چار وکٹیں حاصل کیں ۔ عثمان خواجہ کو 232 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 01/02/2025 - 17:42:08

متعلقہ عنوان :