لاہور ہائیکورٹ:کرکٹر بابر اعظم پر اندارج مقدمہ کے عدالتی حکم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 1 فروری 2025 19:14

لاہور ہائیکورٹ:کرکٹر بابر اعظم پر اندارج مقدمہ کے عدالتی حکم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ ہراسگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر اندارج مقدمے کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواست چھ فروری کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021 سے حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2025 - 19:14:37