آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

ہفتہ 1 فروری 2025 19:31

آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز جبکہ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ تھرڈ اور پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے میچ میں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ، مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ، رچرڈ النگورتھ تھرڈ جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے ۔ 14 فروری کو سیریز کے فائنل میں پاکستان کے احسن رضا اور رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کی زمہ داری نبھائیں گے ۔
وقت اشاعت : 01/02/2025 - 19:31:50