پہلا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو 41رنز سے ہرا دیا

منگل 26 مئی 2015 20:58

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو  41رنز سے ہرا دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2015ء ) پہلے ون ڈے میں اکستان نے زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ، قذافی سٹیڈم میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے کیا۔ شروعات میں دونوں اوپنر بلے بازوں نے زمبابوین گیند بازوں کے سامنے محتاط انداز اپنائے رکھا۔

تاہم سیٹ ہونے کے بعد دونوں بلےبازوں نے دلکش سٹروکس کھیلے ۔ کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو 170 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ 170 کے مجموعی سکور پر کپتان اظہر علی اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں 79 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ 174 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 86 رنز بنا کر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

دو سال بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے شعیب ملک اور حارث سہیل نے زمبابوین بلے بازوں کی کھل کر مرمت کی اور میدان کے چاروں جانب ایسے شارٹس کھیلے کے ان کے ناقدین بھی انھیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ شعیب ملک نے صرف 76 گیندوں پر دو چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی تاہم میچ کی آخری گیند پر آئوٹ ہو گئے۔ حارث سہیل 66 گیندوں پر 89 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔

زمبابوے کی جانب سے اتسیا نے 2 اور پنینگارا نے 1 کھلاڑی پوویلین بھیجا ۔ زمبابوے کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کو مکمل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی ۔ اوپنر سکندر رضا 36 اور ووسی سبانڈا 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ سکنر رضا کو انور علی کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ آئوٹ کیا جبکہ سبانڈا کو وہاب ریاض نے آئوٹ کیا. اس کے بعد وکٹ پر آنے والے کھلاڑی مساکادزا نے اپنی ٹیم کو جیت کی تھوڑی سی امید دلاکر شاندار بلے باز سے 73 رنز بنائے تاہم شعیب ملک کے اوور میں حماد اعظم نے کیچ لے کر انھیں پویلین کی راہ دکھلا دی. زمبابوے کو 263 رنز پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ایس سی ویلمز آئوٹ ہوگئے. ویلمز نے 36 رنز بنائے اور انھیں وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے آئوٹ کیا. زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے 89 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی . چگمبرا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلی سنچری تھی . محمد سمیع کے اوور میں‌ ایلٹن چگمبرا نے 3 چھکے اور ایک چھکا مار کر میچ کو دلچسپ بنا دیا تاہم اس سے اگلے ہی اوور میں‌ وہاب ریاض نے انھیں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا. ایلٹن چگمبرا نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی یادگار اننگز کھیلی. ان کے آوٹ ہونے کے بعد ماٹمبزی اور اتسیا نے سکور پورا کرنے کی کوشش نہ کی اور زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر 334 رنز بناڈالے ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جبکہ شعیب ملک اور انور علی نے 1 ، 1 کھلاڑی آوٹ کیا ، شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے 26 تاریخ کو ہوگا ،میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہوم گراؤنڈ میں 6 سال بعد ایک روزہ کرکٹ کی بحالی پرخوش دکھائی دیئے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں طویل عرصے بعد کسی غیر ملکی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 20:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :