ڈینیئل مدویدیف کا اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

منگل 4 فروری 2025 20:42

ڈینیئل مدویدیف کا اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز
روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء) روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔روس کے 28 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے حریف سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹرڈیم کے روٹرڈیم آہوئے میں اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیدرلینڈزمیں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روس کے 28 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد حریف سوئس ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ڈینیئل مدویدیف کا مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/02/2025 - 20:42:02

متعلقہ عنوان :