ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہوگا

منگل 4 فروری 2025 21:58

ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء) تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گیٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں 36سالہ کینیڈین گالفر نک ٹیلر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 9 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 92 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 04/02/2025 - 21:58:07

متعلقہ عنوان :