آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی ،قومی ٹیم کی آفیشل جرسی کی نقاب کشائی (کل ) ہوگی

جمعرات 6 فروری 2025 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کل (جمعہ) کے روز ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف شام 7 بجے نئے قذافی اسٹیڈیم کا رسمی افتتاح کریں گے، جس کے بعد ساڑھے سات بجے آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کی جائے گی۔اس شاندار تقریب میں مداحواں کو مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔
وقت اشاعت : 06/02/2025 - 23:42:28