ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس

نیشنل گیمز کے باقاعدہ اعلان کے بعد تیاریوں کا آغاز کیا جائیگا،نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، ڈی جی سپورٹس

جمعہ 7 فروری 2025 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں سی ای او پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ سیکرٹری محمدوقار ،ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی نے شرکت کی ، اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے،بہترین کوچز سے کھلاڑیوں کو تربیت دلوائی جائے گی،نیشنل گیمز کے باقاعدہ اعلان کے بعد تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا،نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے۔

وقت اشاعت : 07/02/2025 - 20:01:24

متعلقہ عنوان :