نیشنل پیڈل چیمپئن شپ رواں سال اپریل میں کراچی میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 8 فروری 2025 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ رواں سال 11 اپریل سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے نیشنل پیڈل چیمپئن شپ منعقد کروانے کی بھی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور چیمپئن شپ 13 اپریل تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں سب ایک بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کی جانب شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو چھ ماہ کے لئے فری لائسنس جاری کئے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جوکہ ایشین پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ روواں سال اکتوبر میں سعودی عرب میں کھیلی جائے گی۔ قرت العین نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ کے لئے مزید معلومات اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے فون نمبر 03412372567 اور
وقت اشاعت : 08/02/2025 - 17:23:18