پاکستان نے بھارت سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بدھ 27 مئی 2015 20:15

پاکستان نے بھارت سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

اسلام آباد ۔ 27مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا، گرین شرٹس ون ڈے میچز میں زیادہ فتوحات سمیٹنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے کر بھارت کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ آسٹریلوی ٹیم کو ریکارڈ 529 فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے 42 سالہ ون ڈے کرکٹ تاریخ میں اب تک مجموعی طور پر 841 میچز کھیلے جس میں سے اس نے 445 میچز جیتے، 371 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 8 میچ ٹائی ہوئے جبکہ 17 میچز بے نتیجہ رہے۔ آسٹریلیا نے 1971ء سے اب تک 856 میچز کھیلے، 529 جیتے، 287 ہارے، 9 ٹائی ہوئے اور 31 بے نتیجہ رہے۔ بھارت 444 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز 373 فتوحات کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 356 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 331 کامیابیوں کے ساتھ چھٹے اور انگلینڈ 309 فتوحات کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 20:15:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :