دورہ بنگلہ دیش : تینوں فارمیٹس میں ساؤتھ افریقہ ٹیم کا اعلان

بدھ 27 مئی 2015 22:12

دورہ بنگلہ دیش : تینوں فارمیٹس میں ساؤتھ افریقہ ٹیم کا اعلان

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں اسٹار بلے باز ڈی ویلیئرز کی چھٹیوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے چار نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔پروٹیز نے بنگلہ دیش کے خلاف جولائی اور اگست میں کھیلے جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چار نئے کھلاڑیوں ریزا ہینڈرکس، وکٹ کیپر ڈین ولاس، اسپنر آران فنگیسو اور فاسٹ باوٴلر کگیسو ربادا کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یہ چاروں محدود اوورز کی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن یہ اب تک ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اسی وجہ سے ٹیسٹ میچوں کیلئے ان کی چھٹیوں کی درخواست منظور کر لی گئی ہے لیکن ایک روزہ میچوں میں وہ بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ جنوبی افریقہ کے کنوینر اینڈریو ہڈسن نے کہا کہ انویرو پیٹرسن کی ریٹائرمنٹ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیسٹ میچوں کے لیے عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک روزہ میچوں کے لیے بھی اسکواڈ میں تبدیلیا کی گئی ہیں اور اسٹار باوٴلر ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کو آرام کا موقع دیتے ہوئے کرس مورس، ربادا اور ریان میک لیرن کو شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز پانچ جولائی سے ہو گا جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔تینوں فارمیٹ کیلئے جنوبی افریقہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹیسٹ سکواڈ میں ہاشم آملا(کپتان)، تیمبا بیووما، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈیو پلیسی، ڈین ایلگر، سائمن ہارمر، ریزا ہینڈرکس، مورنے مورکل، آرون فنگیسو، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈیل اسٹین، اسٹیان وین زائل اور ڈین ولاس۔ون ڈے اسکواڈ میں اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، کائل ایبٹ، ہاشم آملا، فرحان بہارڈین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈیو پلیسی، ریان میک لیرن، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، وین پارنیل، آران فنگیسو، کگیسو ربادا، رلی روسو اور عمران طاہر۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈفاف ڈیو پلیسی(کپتان)، کائل ایبٹ، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈومینی، بیوران ہینڈرکس، ایڈٰ لی، یوڈ ملر، کرس مورس، وین پارنیل، آران فنگیسو، کگیسو ربادا، رلی روسو اور ڈیوڈ ویز۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 22:12:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :