کینگرو پیسر ریان ہیرس بیٹے کے باپ بن گئے

جمعرات 28 مئی 2015 12:15

کینگرو پیسر  ریان ہیرس بیٹے کے باپ بن گئے

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ریان ہیرس بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ چیری نے مقامی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا جس کا نام باہمی مشاورت سے کارٹر جیمز ہیرس رکھاگیا ہے ۔ تجربہ کار پیسر نے بدھ کی صبح ٹویٹر پر ایک پیغام میں یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں نئے مہمان کی آمد پر انتہائی خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 35 سالہ فاسٹ باولر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے تاہم موسم گرما میں آسٹریلین ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:15:53