راولپنڈی ، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم پہلی اننگز میں391 رنز بنا کر آؤٹ،

جمعرات 13 فروری 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) راولپنڈی، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں391 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نبی گل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 148 رنز بنائے ۔ ایاز تصور نے 139 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ طاہر حسین نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے ۔

عبداللہ شفیق 93 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ عاقب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سردار حسن رضا 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ شاہد عزیز نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں کے آر ایل کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 64 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔

وقار احمد 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمر، مشتاق کلہوڑو اور عمیر ریاض نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اوجی ڈی سی ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 70 رنز بنا لیے اور اسے 134 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں 425 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

وقار حسین 84، شامل حسین 76، سلمان خان 77، تیمور خان 58 اور علی عثمان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عالیان محمود نے چار اور سید یعقوب نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ علی حمزہ نے 63 رنز اسکور کیے۔ مہران سانول اور محمد شہزاد نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہائر ایجوکیشن نے فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 42 رنز بنا لیے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سیف اللہ بنگش نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 107 رنز بنائے۔ خرم شہزاد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے ۔ حماد بٹ 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ علی رزاق 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 13/02/2025 - 20:10:02