انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ (کل) سے لیڈز میں شروع ہو گا

جمعرات 28 مئی 2015 19:52

انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ (کل) سے لیڈز میں شروع ہو گا

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کادوسرا ٹیسٹ (کل)جمعہ سے لیڈز میں شروع ہوگا، انگلینڈ سیریز میں وائٹ واش فتح کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ مہمان ٹیم پر حاوی رہا تھا،انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ایک سو چوبیس رنز سے جیت کرسیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں لیڈز کے ہیڈ نگلے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی،میچ ڈرا رہنے یا فتح کی صورت میں انگلش ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دودرجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پرآجائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی چاردرجہ تنزلی ہوگی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 19:52:41