انگلینڈ کے نئے منتخب کوچ ٹریور بیلِس نے اس سے پہلے دو مرتبہ یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا تھا،جیف لاسن

جمعرات 28 مئی 2015 19:52

انگلینڈ کے نئے منتخب کوچ ٹریور بیلِس نے اس سے پہلے دو مرتبہ یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا تھا،جیف لاسن

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)آسٹریلیا کے سابق بولر جیف لاسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے منتخب ہونے والے کوچ ٹریور بیلِس نے اس سے پہلے دو مرتبہ یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔نیو ساؤتھ ویلز کے بولنگ کوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ ٹریور بیلِس نے سنہ 2014 میں یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پیٹر مورز نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنھبالا تھا۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی بولر کے مطابق ٹریور بیلِس نے سنہ 2014 میں یہ عہدہ قبول نہیں کیا تھا بلکہ انھوں نے گذشتہ ہفتے بھی یہ عہدہ لینے سے انکار کیا۔جیف لاسن نے کہا کہ ٹریور بیلِس کی جانب سے انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ پال فیبرس کے ساتھ کام کرنے کا فیصلے میں پال فیبرس کا عمل دخل شامل تھا۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریور بیلِس اور پال فیبرس اس سے قبل ایک ساتھ سری لنکا میں کام کر چکے ہیں۔چیف لاسن نے مذید بتایا کہ ٹریور بیلِس اور پال فیبرس کے درمیان اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔سابق آسٹریلوی بولر کے مطابق ٹریور بیلِس کو اپنے گرد ایسے لوگ پسند ہیں جنھیں وہ جانتے اور اعتبار کر سکتے ہوں۔انھوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹریور بیلِس کو بہت اچھی آفر دی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 19:52:43