پروٹیز ٹیم کے بلے باز جسٹن اونٹانگ فٹنس مسائل کے باعث کیریبین پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے

جمعہ 29 مئی 2015 12:30

پروٹیز ٹیم کے بلے باز جسٹن اونٹانگ فٹنس مسائل کے باعث کیریبین پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے

جوہانسبرگ ۔ 29 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) جنوبی افریقن بلے باز جسٹن اونٹانگ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ سے دستبردار ہو گئے۔ اونٹانگ نے لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کرنا تھی۔

(جاری ہے)

اونٹانگ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر رہیں گے۔

اونٹانگ کیریبین لیگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر جنوبی افریقن ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے تھے لیکن فٹنس نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں 158 رنز بنا رکھے ہیں۔ اونٹانگ کو رواں برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 12:30:47